مون سون کی موسلادھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مون سون کی موسلادھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ایرانی ہم منصب امیر عبدالہیان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایران کی جانب سے غیرمعمولی سیلابی صورتحال میں امداد کی فراہمی قابل ستائش ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ مون سون کی موسلادھار بارشوں سے بڑے پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ فلیش اپیل کی کامیابی کے لیے پرعزم ہیں۔

بلاول بھٹو کا سید علی شاہ گیلانی کی برسی پر پیغام

دوسری جانب پی پی پی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کشمیری حریت پسند رہنما مرحوم سید علی شاہ گیلانی کی برسی پر بھی ٹویٹر پر اپنا ایک پیغام جاری کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی پہلی برسی کے موقعے پر کشمیری عوام کے ساتھ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے نڈر و پرعزم وکیل کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتا ہوں:  بلاول بھٹو زرداری

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ گیلانی صاحب کی یاد کشمیریوں کو بھارتی غاصبیت سے آزاد مستقبل کی جدوجہد کے لیے حوصلہ بڑھاتی رہے گی۔

Best Car Accident Lawyer