ملیر کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملیر کو تباہ کیا، عمران اسماعیل

عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ملیر کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملیر کو تباہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 237 کی عوام کا ووٹ صرف بیٹ کا ہے، الیکشن کے روز آپ گھروں سے نکل کر ووٹ کاسٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس پورے نظام کی تبدیلی کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ عمران خان آپ لوگوں کے لیے جدوجہد کررہے ہیں اور اب آپ کو بھی اپنی تقدیر بدلنے کے لیے اٹھنا ہوگا۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ملیر کے نام پر سیاست کرنے والوں نے ملیر کو تباہ کیا، تاریخی علاقہ کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا گیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مستقبل یہ چور اور ان کی اولادیں نہیں ہوسکتی، آج اگر عمران خان نہ ہو تو یہ ملک کو گدھ کی طرح نوچ کھائیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اسلام فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مقدمہ لڑا جبکہ عمران خان نے کشمیر کا سفیر بن کر دنیا کے سامنے کشمیر کا موقف رکھا، عمران خان نے کہا کے میری سرزمین کسی اور کے لیے استعمال نہیں ہونے دوں گا۔

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ماضی میں پیسے لیکر اپنے شہریوں پر پی پی اور ن لیگ نے ڈرون حملے کروائے، آپ عمران خان کا ساتھ دیکر اس نظام کو ہمیشہ کیلئے بند کریں۔

Best Car Accident Lawyer