صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ ملک کے وکلا اور اسٹوڈنٹس عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کی موجودہ تحریک کے نتیجے میں سب سے بڑی بریک تھرو یہ ہے کہ ملک کے وکلا اور سٹوڈنٹس ان کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔
عمران خان کی موجودہ تحریک کے نتیجے میں سب سے بڑی برک تھرو یہ ہے کہ ملک کے وکلا اور سٹوڈنٹس ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) September 30, 2022
ان کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے ڈی چوک جانا ضروری ہے؟
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور اسلام آباد موٹر وے، پشاور اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ پہ عوام کا جم غفیر ہی کافی ہو گا۔
کون کہتا ہے کہ لانگ مارچ کے لئیے ڈی چوک جانا ضروری ہے۔ لاہور اسلام آباد موٹر وے، پشاور اسلام آباد موٹر وے اور جی ٹی روڈ پہ عوام کا جم غفیر ہی کافی ہو گا
— Col (R) Muhammad Hashim| Home Minister Punjab. (@ColhashimDogar) September 30, 2022