حسان خاور نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ صورت حال کا حل صرف الیکشن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، اس وقت کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ ملک کی خوشحالی کا مسئلہ ہے۔
ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے۔ اس وقت کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ ملک کی خوشحالی کا مسئلہ ہے۔
کچھ جماعتیں حکومت بناتی ہیں۔نیب قوانین میں ترامیم اور ایجنسیوں کو پریشر دے کر اپنے کیسز ختم کرواتی ہیں۔ خود کو این آر او 2 دیتی ہیں۔ pic.twitter.com/pxSU28Dex1
— Hasaan Khawar (@hasaankhawar) October 3, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حسان خاور نے مزید کہا کہ کچھ جماعتیں حکومت بناتی ہیں، نیب قوانین میں ترامیم اور ایجنسیوں کو پریشر دے کر اپنے کیسز ختم کرواتی ہیں اور خود کو این آر او 2 دیتی ہیں۔