ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے، فواد چوہدری

 

 پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں   پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ تمام قوانین کو روند کر ایک مفرور اسحق ڈار کو درآمد کرکے وزیر خزانہ لگایا گیا اور دعویٰ تھا کہ بس اب ڈالر کی ایسی کی تیسی پھر جعلی طور پر ڈالر نیچے آیا لیکن یہ ڈرامہ صرف چند دن کا رہا۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ اب مسلسل روپے کی قدر کم ہو رہی ہے اور ملک کی معیشت مسلسل تباہی کا شکار ہے۔

Best Car Accident Lawyer