ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سونے کی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بلترتیب ایک لاکھ 17 ہزار 300 روپے اور ایک لاکھ 566 روپے تک پہنچ گئی۔
عالمی منڈی میں فی اونس 26 ڈالر اضافے سے قیمتیں ایک ہزار 228 ڈالر ہونے کے بعد مقامی سطح پر نئی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
اس اعتبار سے سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 2 ہزار 300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 972 روپے اضافہ ہوا۔ واضح رہے کہ 21 جولائی کو فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں 20 جولائی کے مقابلے میں بالترتیب 2 ہزار 250 روپے اور ایک ہزار 929 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
21 جولائی کو سونے کی قیمت میں ایک فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد قیمتیں نو سال کی بلند ترین سطح پر آگئیں تھیں جبکہ ستمبر 2016 کے بعد پہلی بار چاندی میں بھی 20 جولائی کو 20 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔
اسپاٹ گولڈ کی قیمریں 1.1 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 834 ڈالر 80 سینٹ فی اونس تک پہنچ گئی تھی جو ستمبر 2011 میں ایک ہزار 841 ڈالر ایک سینٹ کی بلند ترین سطح کے بعد سب سے بلند ترین سطح تھی۔
امریکی گولڈ فیوچرز 0.8 فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 831 ڈالر 60 سینٹ کا ہوگیا تھا۔
ایف ایکس ٹی ایم کے تجزیہ کار لقمان اوتونگو نے رائٹرز کو بتایا تھا کہ ‘مارکیٹ کے جذبات میں بہتری کے باوجود وسیع پیمانے پر کمزور ڈالر سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے’۔
ڈالر کی قدر دنیا کی اہم ترین کرنسیوں کے مقابلے میں 0.1 فیصد کم ہوگئی تھی اور اس نے 4 ماہ کی کم ترین سطح کو چھو لیا تھا۔
وسیع پیمانے پر محرک سونے کی تائید کرتا ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی قیمتوں اور کرنسی کے گرنے کے خلاف اس دھات کو وسیع پیمانے پر ہیج کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاہم تجزیہ کار مہنگائی کے نقطہ نظر پر منقسم ہیں۔