مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے تقریب 22 اگست کو لندن میں ہوگی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید کی شادی سیف الرحمان کی بیٹی عائشہ سیف سے طے کردی گئی۔ شادی کی تقریب دو ہفتوں کے بعد لندن میں منعقد ہوگی۔نجی ٹی وی کے مطابق مریم نواز کے صاحبزادے کی شادی کے دعوت نامے عزیز و اقارب کو بھیجنا شروع کردیئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی میں مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر شرکت نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لندن جانے کے لئے مریم اور کیپٹن (ر) صفدر حکومت سے درخواست بھی نہیں کریں گے۔
٭٭٭٭٭