متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام کے متعلق پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں، فواد چوہدری

متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام کے متعلق پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکوت کے متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام کے متعلق پیچیدگیاں پیدا کردی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر نے حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت تاریخ کی سب سے احمق ٹیم پر مشتمل ہے جبکہ آدھی کابینہ کے پاس محکمے ہی نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جن کے پاس ہیں ان کو اپنے کام کے متعلق کچھ معلومات ہی نہیں ہیں جبکہ آئی ٹی منسٹری سے ایک ڈیش بورڈ نہیں بنا اور معاشی ٹیم مکمل کنفیوز ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی سیاست دفن ہو چکی ہے لیکن کمال مہارت سے ہر چوری اور ڈکیتی کا کیس کنارے لگا رہے ہیں اور دھڑا دھڑ بریت ہو رہی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار کے متضاد اور غیر ذمہ دارانہ بیانات نے آئی ایم ایف پروگرام کے بارے میں مزید پیچیدگیاں پیدا کر دی ہیں۔

دوسری جانب سابق گوربر سندھ عمران اسماعیل نے بھی اپنے ایک بیان میں حکومت کی کارکردگی کے متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کو صرف اپنے کیسز ختم کرنے میں مہارت حاصل ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈار کا دور پاکستانی معیشت کا ڈارک دور گزرا ہے اور اگر ڈار اتنے چیمپئن ہوتے تو معیشت کو خسارے میں چھوڑکر نہ بھاگتے۔

Best Car Accident Lawyer