عام طور پر اظہار محبت میں پہل لڑکوں کی جانب سے ہی کیئے جانے کا رجحان پایا جاتا ہے لیکن لاہور کی رہائشی لڑکی نے تو تمام چیزوں کو پیچھے چھوڑ تے ہوئے سڑک پر لگے ” اسٹیمرز “ (اشتہارات کیلئے لگائی گئی سکرینز)پر ڈیجیٹل طرز پر اظہار محبت کر دیا جسے دیکھ کر سڑک پر سفر کرنے والے شہری دنگ رہ گئے۔
اکثر اوقات ہمیں اظہار محبت یا شادی کی پیشکش کیلئے کیئے جانے والے نت نئے انداز دیکھنے کو ملتے ہیں لیکن ایک لڑکی نے اپنی محبت کا اظہار محبو ب کے ساتھ اس طرح کر دیاکہ پورے شہر کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں ، لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آخر کار یہ خوش قسمت لڑکا کون ہے ۔
کسی کنہیا نے لاہور کے ڈیجیٹل سٹیمرز پر اپنے محبوب کو سر عام شادی کی دعوت دی ہے۔ یہ واقعہ کل شب رونما ہوا۔ صاحب مانے یا نہیں کچھ معلوم نہیں نا ہی یہ پتا چل سکا “کہ وہ کون تھی”؟
اہل دل ہی راہنمائی فرما سکتے ہیں @ajmaljami @ShirazHassan #Proposal #WoKonThee pic.twitter.com/GbyHYz3L2l— Rai Shahnawaz (@RaiShahnawaz) August 18, 2022
اسٹیمرز پر کسی نامعلوم لڑکی کی جانب سے فیصل عمران نامی شخص سے زندگی بھر ساتھ نبھانے کی رضامندی پوچھی گئی تھی جس پر تحریر تھا کہ ” کیا تم ہمیشہ میرے رہوگے؟“۔
تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ فیصل عمران کون ہے اور یہ اشتہار کس کی جانب سے چلوایا گیا البتہ ان دنوں یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔