لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد آنے والی تمام سڑکیں بلاک ہو جائیں گی، ہاشم ڈوگر

ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد آنے والی تمام سڑکیں بلاک ہو جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ میں ایک ہی بات کہہ رہا ہوں کہ لانگ مارچ کا ڈی چوک جانا ضروری نہیں ہے، نہ ہی رانا ثناء اللہ کو آنسو گیس کی گولہ باری کرنی پڑے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد آنے والی تمام سڑکیں بلاک ہو جائیں گی یعنی کہ پہیہ جام ہو جائے گا۔

وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے مزید کہا کہ ہوش کے ناخن لیں اور اگلے الیکشن کی بات کریں۔

Best Car Accident Lawyer