لانگ مارچ کے حوالے سے معاملات خفیہ رکھوں گا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کے حوالے سے معاملات خفیہ رکھوں گا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی اہم باتیں لیک ہو کر ہمارے دشمنوں کو پتا لگ گئی ہیں، یہ بہت بڑا سیکیورٹی کا مسئلہ ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پہلے تو ان چوروں سے پوچھنا چاہیے کہ یہ جو آڈیو لیکس ہو رہی ہیں، یہ ان کی خود کی حکومت میں ہوتے ہوئے نکلی ہیں نا؟ یہ کتنا بڑا مسئلہ ہے، وزیر اعظم کی سیکیور لائنز سے نکل کر یہ آڈیوز لیک ہوئی ہیں تو یہ دشمنوں تک بھی پہنچ سکتی ہیں، ہماری سیاست کے لیے چاہے مفید نہ ہوں پر ملک کے مخالفین کیلئے تو یہ آڈیوز بہت فائدہ مند ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر بہت جلد نکلنے والا ہے اور ابھی تک کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ یہ کس طرح ممکن ہو گا، میں اس کو بہت احتیاط سے لے کر چل رہا ہوں اور کسی کو ابھی میرے منصوبوں کا نہیں پتا کیونکہ ہماری ہر بات لیک ہو جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار باہر کیوں بھاگا تھا؟ اس نے 2012 میں اپنی کمائی 80 یا 90 لاکھ بتائی تھی اور 2017 میں نیب کو پتا لگا کہ اس کے پاس 80 یا 90 کروڑ جمع ہیں، نیب نے سوال پوچھا کہ یہ پیسا آیا کہاں سے ہے؟ تو پھر یہ باہر بھاگ گیا کیونکہ یہ جواب ہی نہیں دے سکا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مریم نواز کا ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں گھر ہے، تو ان سے سوال ہوا کہ اتنا پیسا آیا کہاں سے؟ جے آئی ٹی بیٹھی، عدالت میں اتنے سالوں یہ کیس چلا۔ جھوٹ پر جھوٹ بولتے رہے، ابھی تک یہ نہیں بتا سکے کہ یہ پیسا ان کے پاس آکہاں سے رہا ہے۔

Best Car Accident Lawyer