تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ پٹرولیم کمیشن رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی ہے تو پبلک بھی ہوگی اگر ندیم بابربھی انکوائری رپورٹ میں ذمہ دارقرار پائے تو ایکشن ہوگا۔
علی محمد خان نے کہا کہ ہماری حکومت میں انکوائریاں ہوتی ہیں اوررپورٹ پبلک ہوتی ہے جب کہ ماضی کی حکومتوں میں کسی چپڑاسی کےخلاف بھی انکوائری نہیں ہوئی۔
علی محمدخان نے کہا کہ پٹرولیم کمیشن رپورٹ کابینہ میں پیش ہوئی ہےتوپبلک بھی ہوگی، عمران خان حکومت میں مافیازپرہاتھ ڈالتےہیں اورکارروائی بھی کرتی ہے اگر ندیم بابربھی انکوائری رپورٹ میں ذمہ دار قرار پائے تو ایکشن ہوگا۔
پروگرام میں گفتفگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا کہ قبضہ مافیاکی لسٹ میں تمام وہی لوگ ہیں جو حکومت مخالف ہیں، چینی کی ڈکیتی کرنےوالےحکومت نےاب تک کس کو پکڑا ہے، بنی گالہ میں سرکاری زمین نکلے تو اسے ریگولائز کر لیا جاتا ہے جب کہ کسی اور کی زمین میں سرکاری نام آئے تو اس پر بلڈوزر چلا دیا جاتا ہے۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری زمین پرکسی بھی شخص کاقبضہ ہےتو کارروائی ہونی چاہیے عدالتی حکم موجودہےتواس زمین پرکارروائی نہیں ہونی چاہیے، عام آدمی کی پراپرٹی کو مسمار اور بنی گالہ کی زمین کو ریگولائز کر دیا جاتا ہے عمران خان خود کہتے تھےدو نہیں ایک پاکستان ہونا چاہیے۔