قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے،شیخ رشید

شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیخ رشید نے راولپنڈی لیاقت باغ میں پاور شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنڈی نے خوش کردیا ہے، روک سکو تو روک لو،عمران خان آرہا ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ سڑکوں یا چوکوں پر فیصلہ کرنا ہے، ہم سے جنگ کرنی ہے یا صلح کرنی ہے یہ فیصلہ آپ کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعلی بیماریاں کہہ کر بھاگے،ڈریں یہ بیماری اصلی نہ ہو جائیں جبکہ مجھ پر4 خود کش حملے ہوئے میں زندہ ہوں ، مریم نواز نے میری کورونا کی ٹوئٹ لگا کر کہا اس کو ہارٹ اٹیک ہوگیا۔

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے اقتدار میں 6 فیصد گروتھ تھی ، چور اور ڈاکو اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں جبکہ چور اوورسیز پاکستانیوں کے ووٹ کا حق ختم کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 13 چور جماعتوں نے ووٹ خریدے، سازش کرنے والے سن لیں قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے مزید کہا کہ حکومت وہ ہوتی ہے جوعوام کے دلوں میں ہو، آج سے لڑائی شروع ہے،ہم عمران خان کے ساتھ ہیں جبکہ آج بھی ملک کا وزیراعظم عمران خان ہے ، چور ڈاکو نہیں۔

Best Car Accident Lawyer