غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان اقبال کے شاہین بنتے ہیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان اقبال کے شاہین بنتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے گجرات میں ہونے والے پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو 150 روپے لیٹر پر پیٹرول تھا اور ایک سو پنتالیس پر ایک لیٹر فضل ارحمن تھا، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ میں اپنی قوم کو حقیقی آزادی کیلئے جگا رہا ہوں اور مجھے خوشی ہے کہ میری قوم کافی حد تک جاگ بھی گئی ہے، اللہ نے ہماری قوم کو بیدار کر دیا ہے، پہلے شعور آتا ہے اور پھر انقلاب آتا ہے۔

Best Car Accident Lawyer