پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث غربت کے اثرات مردوں کی نسبت خواتین پر زیادہ مرتب ہونگے۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے جائزہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں پاکستان میں سیلاب سے غربت میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ غربت کی شرح میں 4.5 سے 7.0 فیصد اضافے کا خدشہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9.9 سے 15.4 ملین لوگ غربت کا شکار ہوسکتے ہیں جبکہ غربت کے اثرات مردوں کی نسبت خواتین پر زیادہ مرتب ہونگے۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں صرف 22.6 فیصد خواتین لینر مارکیٹ میں ہیں ۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کام کرنے والی خواتین کی آمدنی کی شرح مردوں کے مقابلے میں16 فیصد ہے۔