عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے، شاہ محمود


شاہ محمود قریشی

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے۔

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سزا اور نااہلی ختم ہوسکتی ہے، تمام اشارے نوازشریف کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کی طرف ہیں۔

‘ادارے غیر جانبدارنہ ہوئے تو سارا نظام بگڑ جائے گا’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اداروں کا آزاد، غیرجانبدار ہونے تک ترقی ممکن نہیں، عوام کا عدلیہ سے اعتماد اٹھ گیا تو عدالتوں سے رجوع نہیں کرینگے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ادارے غیر جانبدارنہ ہوئے تو سارا نظام بگڑ جائے گا، پاسپورٹ واپسی ایک سلسلے کی کڑی ہے، این آر او ٹو کے حصول کا سفر جاری ہے۔

اپوزیشن کی رکن اسمبلی سائرہ بانو کی گفتگو

دوسری جانب اپوزیشن کی رکن اسمبلی سائرہ بانو نے بھی بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہتر کی کابینہ تھی تو سوچا کہ بہتر حوروں سے اس کا لنک ہے، اب تہتر کی کابینہ ہو گئی ہے خود ان کے پاس جواب نہیں اور کسی کو بھی کہنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

‘اسحاق ڈار نے پہلے معیشت کو کنٹرول کیا ہوتا تو معیشت بگڑتی کیوں؟’

انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار نے پہلے معیشت کو کنٹرول کیا ہوتا تو معیشت بگڑتی کیوں؟، اسحاق ڈار کو یہاں سے جانا کیوں پڑتا اللہ پاک پاکستان پر رحم کرے۔

سائرہ بانو نے کہا کہ آڈیو لیکس اہم معاملہ ہے وزیر اعظم محفوظ نہیں، رحمان ملک نے قائمہ کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ دو سفارتخانے ایک ریموٹ سے ڈیوائس کنٹرول کرتے ہیں۔

‘آئی ایم ایف سمیت سب کو کابینہ کی باتوں کا پتا ہوتا ہے’

اپوزیشن کی رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی ایک کابینہ اس وجہ سے منسوخ کی تھی کہ انہیں اطلاع ملی تھی کہ میٹنگ ٹریک ہو گی، یوسف رضا گیلانی سے پوچھا جائے کہ کیوں انہوں نے کابینہ اجلاس منسوخ کیا تھا، یہ ہماری قومی سلامتی کا مسئلہ ہے۔

سائرہ بانو نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف سمیت سب کو کابینہ کی باتوں کا پتا ہوتا ہے اسی لئے سب آنکھیں دکھا رہے ہوتے ہیں، دوست کو پتا چل جائے تو وہ بھی ناراض، دشمن کا ویسے ہی فائدہ ہی فائدہ۔

Best Car Accident Lawyer