عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنماؤں نے سخت ردعمل دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔
عمران خان کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ رانا مجاہد نے جاری کیے۔
چیئر مین پی ٹی آئی کے وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج ہونے والے مقدمے میں جاری کیےگئے۔ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں مقدمہ نمبر 407 درج کیا گیا تھا۔
عمران خان پر جج زیبا چوہدری ،آئی جی و دیگر پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کے الزام میں 504/506 اور 188/189 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا ردعمل
اسد عمر
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی ہرگز نا کرنا، بہت پچھتاؤ گے۔
عمران خان کو حراست میں لینے کی غلطی نا کرنا. پچھتاو گے
— Asad Umar (@Asad_Umar) October 1, 2022
ملیکہ بخاری
پی ٹی آئی رہنما ملیکہ بخاری نے عمران خان کی گرفتاری کے معاملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ کی ایما پر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کا جب بھی دل چاہتا ہے عمران خان پر مقدمہ درج کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جمہوریت کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، اس فسطائیت اور بربریت کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو عوام سڑکوں پر ہوں گے، یہ سیاسی مقدمہ کسی کی ایما پر بن رہا ہے، عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو ہم قانونی مذاحمت کریں گے، ہم قانون کو اپنے ہاتھ میں نہیں لینا چاہتے۔
مراد سعید
پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ کچھ دیر پہلے اطلاع ملی عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں، اسلام آباد اور پنڈی کے لوگ بنی گالہ پہنچیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پہلے گرفتاری کو روکا تھا آج پھر روکیں گے۔
شاہ محمود قریشی
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے گرفتاری کی خبر سن کر کہا کہ عمران خان نے اپنے بیان کی وضاحت کر دی تھی، انہوں نے جج صاحبہ کی عدالت میں جا کر معذرت بھی کر لی تھی، کئی ماہرین نے عدالت کی رہنمائی بھی کی۔
ان کا کہنا تھا کہ وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر مجھے تعجب اور حیرانگی ہوئی ہے، ہم اپنے وکلا سے مشورہ کریں گے۔
فیصل جاوید
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو کامیاب کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے، آمین۔
پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے – اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ پاکستان کو کامیاب کرے – اللّٰہ سبکو اپنے حفظ و امان میں رکھے – آمین#عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن pic.twitter.com/kRVLIULFVd
— Faisal Javed Khan (@FaisalJavedKhan) October 1, 2022
عمر سرفراز چیمہ
مشیرِ اطلاعات پنجاب نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر کے وفاقی حکومت نے خوف اور اوچھے پن کا مظاہرہ کیا ہے، پی ڈی ایم ٹولہ ایسی گیدڑ بھپکیوں سے عمران خان کا عزم متزلزل نہیں کر سکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ قابلِ ضمانت دفعات میں نامکمل وارنٹ جاری کرنے سے وفاقی حکومت کی بوکھلاہٹ واضح ہو گئی ہے، وزیرِ داخلہ شریف خاندان کے لیے کرائے کے غنڈے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کسی نے ہاتھ بھی لگایا تو عوامی ردعمل کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہو گی، شریف خاندان کی فرمائش پر عمران خان کے وارنٹ جاری کیے جانا انتہائی شرمناک ہے۔
خالد خورشید
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے چیئرمین عمران خان کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کے عمل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وفاقی امپورٹڈ حکومت کی چیئرمین عمران خان کی حقیقی آزادی کی تحریک کو دبانے کی مذموم آخری کوشش ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے، ایسے ہتھکنڈوں سے حقیقی آزادی کی تحریک کو دبانا ناممکن ہے، وفاقی امپورٹڈ حکومت ہوش کے ناخن لے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی طرح گلگت بلتستان کی عوام بھی چیئرمین عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہے، وفاقی امپورٹڈ حکومت کے فاشسٹ عزائم کو ناکام بنانے کے لئے ہر آئینی و جمہوری اقدام اٹھائیں گے، پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے کارکنان تیار رہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد
پی ٹی آئی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ کیسا پاگل پن اور فسطائیت ہے جہاں ایک مجرم قانون کی پاسداری کرنے والے کو گرفتار کرنے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے اور کٹھ پتلیاں فوراً اس پر عمل کرتی ہیں۔
What kind of insanity & fascism is this where a criminal expresses a desire to arrest a law abiding person and the puppets immediately comply? #عمران_خان_ہماری_ریڈ_لائن
سوچنا بھی مت! pic.twitter.com/3oNR7r0DrT
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) October 1, 2022
زرتاج گل
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں زرتاج گل نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے نااہلوں، بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار لینے والو، عمران خان کو گرفتار کرو گے؟ ذرا ہمت تو کرو اور پھر دیکھو قوم کیا حشر کرتی ہے تمہارا۔
امپورٹڈ حکومت کے نااہلوں۔ بیساکھیوں کے ذریعے اقتدار لینے والو، عمران خان کو گرفتار کرو گے؟ ذرا ہمت تو کرو اور پھر دیکھو قوم کیا حشر کرتی ہے تمہارا!!#کپتان_ہماری_ریڈ_لائن
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) October 1, 2022
عثمان ڈار
پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ لانگ مارچ سے پہلے حکومت کے پاؤں اکھڑنے لگے، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا کے تحریک کو روکنے کا منصوبہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ نا قابل عمل بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام وقت سے پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کو گھر کا راستہ دکھا دے گی۔
لانگ مارچ سے پہلے حکومت کے پاوں اکھڑنے لگے، عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کروا کے تحریک کو روکنے کا منصوبہ نہ صرف شرمناک ہے بلکہ نا قابل عمل بھی۔ عوام وقت سے پہلے ہی امپورٹڈ حکومت کو گھر کا راستہ دکھا دے گی
— Usman Dar (@UdarOfficial) October 1, 2022
ڈاکٹر ارسلان خالد
معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر ارسلان خالد نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش مافیا کو مہنگی پڑے گی، پی ڈی ایم ٹولہ سٹھیا گیا ہے، ان کیلئے آگے گڑھا پیچھے کھائی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم عمران خان کی پشت پر کھڑی ہے، مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پی ڈی ایم ٹولہ عمران خان پر سوار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چوروں کو این آر او دے کر ملک اور قوم پر مسلط کیا گیا، چوں چوں کے مربہ کرپٹ ٹولے کی عوام میں کوئی ساکھ نہیں