سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
مسئلہ اپنےکیسز ختم کرانا تھا،مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا۔مفتاح کواپنے رشتےدار سے تبدیل کرواناتھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا۔ غریب معاشی طور پر مرجائیں گے، ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔ اقتدار کےبھوکوں کاجمعہ بازار لگا ہے۔عمران کی کال ناگزیر ہےاورتاخیرکی گنجائش نہیں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 4, 2022
شیخ رشید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہنگائی اورغریب ایک بہانہ تھا جبکہ اصل مسئلہ اپنے کیسز کو ختم کرانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد مفتاح کو اپنے رشتے دار سے تبدیل کروانا تھا اور گھر کی بات گھر ہی میں رکھوانا تھا جس کی وجہ سے غریب معاشی طور پر مرجائیں گے لیکن ہر ایک نےاپناکام نکلوانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے لیکن اب عمران کی کال ناگزیر ہے اور تاخیر کی گنجائش نہیں ہے۔