پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی پارٹی ہر حلقے سے جیتے گی۔
علی محمد خان نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن حقیقی آزادی کے بیانیے کا الیکشن ہے، چند ماہ میں جنرل الیکشن ہونے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پولنگ کیمپ پر لوگوں کی تعداد زیادہ ہے، اس مرتبہ 2013 اور 2018 سے بھی زیادہ ماحول گرم ہے، ابھی تک پولنگ پر امن ہے۔
علی محمد کا مشکل وقت میں حق کیساتھ کھڑے رہنے کیلئے بول نیوز کا شکریہ
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ بول نیوز کا شکریہ کہ آپ مشکل وقت میں حق کے ساتھ کھڑے رہے، تخت بھائی اور کراچی میں لوگ ان کے خلاف نکلے ہیں۔
علی محمد خان نے کہا کہ کیا یہ قوم حقیقی آزادی کے ساتھ کھڑی ہے یا غلامی کرنے والوں کے ساتھ، حقیقی آزادی کے لیے نکلیں یا غلامی کریں۔
‘اللہ بھاری اکثریت سے عمران خان کو کامیابی دیگا’
انکا کہنا ہے کہ اللہ بھاری اکثریت سے عمران خان کو کامیابی دے گا، عمران خان کی پارٹی ہر حلقے سے جیتے گی، اللہ نے اس حلقے سے 2 مرتبہ کامیابی دی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ عمران خان کو انہوں نے گھر بھیجا کیونکہ وہ آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، عمران خان کی دینی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، اس امپورٹڈ حکومت کو کس نے بٹھایا ہے؟
عمران خان کی عوام سے الیکشن میں حصہ لینے کی اپیل
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا تھا کہ میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان کے مستقبل کیلئے اس الیکشن میں حصہ لیں۔
انتخابات کے حوالے سے چیئرمین عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے اہم الیکشن ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اس الیکشن کے بعد فیصلہ ہو گا کہ کیا پاکستان ایک حقیقی آزاد ملک بن کر رہے گا؟ بیرونی ملک سازش کے تحت مجرموں کو مسلط کیا گیا، کیا ہم ان کی غلامی کریں گے؟
مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات: قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری