عمران خان کی اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی امداد جاری رکھنے کی اپیل

سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں سے سیلاب زدگان کی امداد جاری رکھنے کی اپیل کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے اوورسیز پاکستانیوں سے مدد کی اپیل کی ہے۔

عمران خان نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ فلڈ ریلیف پورٹل پر 24 گھنٹوں میں 2 ملین ڈالرز سے زائد عطیات اکٹھے ہو چکے ہیں جس پر انہوں نے تمام امداد بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے  بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں سے اپنی عطیات کا سلسلہ جاری رکھنے کا کہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئرمین نے ٹیلی تھون  کے ذریعے موصول ہونے والے عطیات کے اعلانات  پر تمام اہل وطن کا شکریہ ادا کیا تھا۔

یاد رہے کہ عمران خان نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ٹیلی تھون کے ذریعے کم وقت میں  5 ارب روپے  جمع  کرنے کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Best Car Accident Lawyer