عمران خان کراچی پہنچ گئے

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان روشنیوں کے شہر کراچی پہنچ گئے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی پہنچے ہیں جو کہ فیصل بیس پر لینڈ ہوا تھا۔

دورہ کراچی کے دوران عمران خان سٹی کورٹ میں منعقدہ تقریب میں شرکت  کریں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

اس حوالے سے سٹی کورٹ کے جناح آڈیٹوریم میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ سٹی کورٹ میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

سیکیورٹی ے لئے پولیس کی اضافی نفری بھی سٹی کورٹ میں تعینات کئے گئے ہیں۔

دورۂ سندھ کے دوران عمران خان بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں سے ملاقات کریں گے جبکہ تحریک انصاف سندھ اور کراچی کے ذمہ داران بھی چیئرمین عمران خان سے الگ الگ خصوصی ملاقاتیں کریں گے ۔

اسکے علاوہ صحافیوں اور اہلِ قلم و دانش کے ساتھ خصوصی نشست بھی چیئرمین تحریک انصاف کے شیڈیول میں شامل  ہے تاہم دن کے اختتام پر چیئرمین عمران خان کراچی میں عظیم الشان اجتماعِ عام سے تاریخی خطاب کریں گے ۔

خیال رہے کہ شاہ فیصل کے پنجاب گراؤنڈ میں تیاریاں مکمل ہیں کیونکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 16 اکتوبر کو شہر کی دو نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کے تحت آج کراچی میں پاور شو کرنے کے لیے تیار ہے۔

جلسے سے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان دیگر پارٹی رہنمائوں کے علاوہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

پارٹی نے کہا ہے کہ تقریب کے مقام پر 45000 کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer