عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا تو قانون کا سامنا کرے،فیصل کریم کنڈی

فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا تو قانون کا سامنا کرے۔

 تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان جھوٹ گھڑنے اور جھوٹ بولنے میں غضب کا فن رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالا جیل پنجاب میں ہے پنجاب میں حکومت ان کی ہے، گل پر تشدد کیسے ہوا، عدالت نے گل کے ریمانڈ کا حکم دیا تو تماشا کھڑا کردیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ کوئی جمہوریت پسند جماعت ملک کے اداروں کے خلاف منظم مہم نہیں چلاتی، عمران خان چاہتے ہیں تمام ادارے ان کے ٹائیگرز کا کردار ادا کریں۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ انہیں 2018 کی طرح دوبارہ اقتدار میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا تو قانون کا سامنا کرے ، ڈرامہ بازی اور بھونڈی الزام تراشی سے عمران خان کے مقاصد پورے نہیں ہونگے۔

سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ کوئی محب وطن سیاست دان دشمن ممالک کی فنڈنگ قبول نہیں کرتا، عمران خان مرضی جتنا شور مچائے انہیں قانون کے دائرے میں آنا پڑے گا۔

Best Car Accident Lawyer