عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے ساڈھے تین سال ایمانداری سے کام کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیلاب پر حکومت پنجاب نے سیاست سے بلا تر ہو کر کام کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلے جو سیلاب زدگان علاقوں پر فوٹو سیشن کے لئے جاتے تھے اب کہاں ہیں، وفاقی حکومت نے ایک روپیہ پنجاب میں خرچ نہیں کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چار ماہ سے ایسا ٹولہ ملک پر مسلط ہے جس پر فرد جرم لگی تھی، ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ یہ وزیر اعظم ہاؤس کے لئے خطرہ ہے، وزیراعظم کو سائفر کی چوری پر جواب دینا ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مہنگائی کا سیلاب مسلط کر دیا گیا ہے، ہم اس ٹولے کو کہتے ہیں سیاسی میدان میں آئے اور ہمارے ساتھ ملکر الیکشن میں مقابلہ کرے، جو ٹبر باہر ہو اس کو بھی باہر سے بلا لے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ساڈھے تین سال ایمانداری سے کام کیا ہے جبکہ ان کے خلاف ایک روپیہ کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔