ظالم کے خلاف جہاد اللہ کا حکم ہے، عمران خان  

عمران خان نے کہا ہے کہ ظالم کے خلاف جہاد اللہ کا حکم ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انصاف ڈاکٹرز فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مختصر پیغام دینا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کی آواز معاشرے میں سنی جاتی ہے، آپ وہ لوگ ہیں جو سوسائٹی میں رائے بنانے والے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز کی ایک اہمیت ہوتی ہے اور ڈاکٹرز کمیونٹی کی دنیا میں ہر جگہ ضرور بات بھی سنی جاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مریض ہمیشہ ڈاکٹرز سے وہ بات کرتا ہے جو کسی قریبی سے بھی نہیں کرتا، ڈاکٹرز کے رول کو انڈر اسٹیمیٹ نہیں کرنا چاہیئے، آپ دُکھی انسانیت کی خدمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ارسطو نے اڑھائی سال پہلے ایک بیان دیا تھا کہ اگر معاشرے میں ظلم اور نا انصافی ہوگی تو ہر شہری سیاست میں حصہ لے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مزید کہا کہ جب ظلم اور ناانصافی ہو تو جہاد کرنا ہوتا ہے اور ظالم کے خلاف جہاد اللہ کا حکم ہے۔

Best Car Accident Lawyer