ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد، بلدیاتی الیکشن وقت پر کرانے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی زیر صدارت  ضمنی انتخابات کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا تھا جس میں اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انتخابات 16 اکتوبر کو ہی منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 45 کرم میں ضمنی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات بھی وقت پر کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ23 اکتوبر کو ہوں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن قومی اسمبلی کے 9 اور صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں انتخابات کرانے کیلئے تیار ہے۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات 3 ماہ تک ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔

Best Car Accident Lawyer