سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ضمنی الیکشن میں عمران خان کو بڑی کامیابی عطا کی ہے، انہیں اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اتنی بڑی کامیابی کے بعد چند پولنگ اسٹیشنوں پر دھاندلی کا الزام لگانا ان کے منہ سے اچھا نہیں لگتا۔
چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ عمران خان کو الزامات کے بجائے اچھے انتظامات پر الیکشن کمیشن کی تعریف کرنی چاہیے۔