صوابی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتل کیاگیا

صوابی(آئی این پی ) خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کے کی تحصیل چھوٹا لاہور کے گاؤں جلسی میں قبرستان سے تین نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاشیں رات گئے قبرستان کے ایک مقبرے سے برآمد ہوئیں، گاؤں کے مکینوں نے انہیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جس نے پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق تینوں نوجوانوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، تفتیش شروع کردی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے مزید پیشرفت سامنے آئے گی۔