ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی کیلئے عزت و مقام بڑھے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مجرموں کا ٹولہ صدرِ مملکت کا سامنا بھی نہیں کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدرِ مملکت کا آئینی فرض ہے کہ اپنے خطاب سے پارلیمانی سال کا آغاز کریں، ان میں اتنی ہمت ہے کہ وہ اپنا آئینی فریضہ ادا کریں۔
مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر شیریں مزاری نے مزید کہا کہ کرپٹ مافیا جسے دستور و جمہوریت کی رتی بھر پرواہ نہیں دم دبا کر بھاگ نکلا ہے جبکہ صدرِ مملکت عارف علوی کیلئے عزت و مقام بڑھے ہیں۔