حیدرآباد(ٖڈیلی پاکستان آن لائن ) شوہر کی بازیابی کے لیے خاتون کی اور ایس ایچ او پھلیلی سے مبینہ ٹیلیفونک گفتگو وائرل ہورہی ہے ،جس میں خاتون ایس ایچ او نثار احمد کو بتا رہی ہے کہ موبائل فون، زیورات بیچ دیے ہیں اور قرض لے کر 1 لاکھ 80 ہزار روپے جمع کیے ہیں، اب میرےشوہر کو چھوڑ دو”۔
نجی ٹی وی “جیو نیوز “کے مطابق خاتون کا شوہر “حضور بخش پنہور “گزشتہ دنوں کوٹری سے لاپتہ ہو گیا تھا، اب خاتون کی ایس ایچ او پھلیلی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگووائر ہو رہی ہے جس میں خاتون ایک لاکھ 80ہزار روپے کا کہہ رہی ہے اور باقی پیسے 3 ماہ بعد دینے کا وعدہ کر تے ہوئے شوہر کی رہائی کا کہہ رہی ہے،جس کے جواب میں ایس ایچ او نے کہا کہ اچھا آپ تھانے آجاؤ۔