شدید بارشوں نے نوشہروفیروز کے تمام پرانے تاریخی ریکارڈ توڑ دیے ہیں، مراد علی شاہ

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید بارشوں نے نوشہروفیروز کے تمام پرانے تاریخی ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگ تکلیف میں ہیں ان کو سہولت دے کر اُن کے درد  کا مداوا کرنا ہے، ہمیں ایسی صورتحال میں اپنے لوگوں اور اُن کے بچوں کا خیال رکھنا ہے۔

اس موقعے پر ڈی سی محمد تشفین نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوشہروفیروز میں 27 جولائی سے 20 اگست تک 1715 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے، ضلع میں 100254 ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ 5 تعلقوں میں 28646 گھر تباہ ہوئے ہیں۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ شہر میں 127 ریلیف کیمپس قائم کی گئی ہیں جس میں 7789 متاثرین  کو رکھا ہے، بارشوں میں 13 لوگ انتقال کر گئے اور 19 زخمی ہوئے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام متعلقہ  ڈپارٹمنٹ کو الرٹ رکھا تھا،

ڈی سی  نے وزیراعلیٰ سندھ  کو بتایا کہ پی ڈی ایم اے نے 2500 خیمے، 5000 مچھردانیاں، 550 راشن بیگ، 500 بیڈز اور تکیے، 500 بیڈ شیٹ، 500 کچن سیٹس، 1500 ترپال شیٹس دی ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے 1000 راشن بیگ کا بندوبست کرنے کے ساتھ شہروں سے پانی کی نکاسی ڈی واٹرنگ مشینوں کے ذریعے کرنے کی ہدایت بھی کر دی۔

Best Car Accident Lawyer