سیکیورٹی فورسز نے پشاور میں آپریشن کیا جس کے نیتجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے متنی میں آپریشن کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔