اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لئے رقم کے حصول کو آسان بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سیلاب متاثرین کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفینگ دی گئی کہ نوے فیصد سیلاب متاثرین کو امدادی رقم ادا کردی گئی ہے
بریفینگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ باقی متاثرین کو بھی آئندہ پانچ روز میں رقم ادا کردی جائے گی جبکہ متاثرین کی شکایات کو دور کرنے کے لئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں۔
اجلاس میں وزیر خزانہ نے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی ادائیگی میں درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ متاثرین کے لئے رقم کے حصول کو آسان بنایا جائے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سیلاب متاثرین کو جلد از جلد شفاف طریقے سے رقوم کی ادائیگی اور تمام ڈسٹریبیوشن پوائنٹس پر کیش کی دستیابی کو ممکن بنانے کی ہدایات بھی دی۔