سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، آرمی چیف سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، آرمی چیف

آرمی چیف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج سیلاب سے متاثرہ ڈسٹرکٹ راجنپور کے شہر روجھان کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کے لیے لگائے گئے کیمپس کا دورہ کیا اور سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ موجودہ مشکل حالات میں پاک فوج عوم کے مسائل کی حل کے لئے ان کی مدد جاری رکھے گی۔

آرمی چیف نے جوانوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کا بوجھ کم کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں، اس ذمہ داری کو نیک مقصد کے طور پر لیں۔

ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن:

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے تحت سیلاب متاثرین کی دادرسی کے لئے پاک فوج کی ہیلپ لائن مصروف عمل ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور دیگر علاقوں کے لئے 1135 کام کر رہی ہیں تاہم شہری کسی بھی مدد کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے دوران متاثرہ علاقوں سے اب تک 50 ہزار سے زیادہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر چکی ہے جبکہ مختلف میڈیکل کیمپس میں 51 ہزار سے زیادہ مریضوں کا علاج معالجہ، 2 سے 3 روز کی مفت ادویات بھی فراہم کی جارہی ہے۔

آرمی ایوی ایشن ونگ کا ریسکیو آپریشن:

آئی ایس پی آر کے مطابق سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آرمی ایوی ایشن ونگ بھی مصروف عمل ہے ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 1087 افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی، 72 ٹن امدادی سامان کی فراہمی جاری ہے ۔

Best Car Accident Lawyer