گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سیر ت النبی ﷺ پر عمل میں ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر ہاﺅس میں میلاد النبی ﷺ کی پرنور محفل میں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی با برکت محفل میں شرکت میرے لئے باعث افتخار ہے۔
انہوں نے کہا کہ ربیع الاول نبی کریم ﷺ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ نے تمام جہانوں کے لئے رحمت العالمین بنا کر بھیجا ہے اور سیر ت النبی ﷺ پر عمل میں ہی دنیا و آخرت کی فلاح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیرت النبی ﷺ کے عین مطابق ہمیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہوگی، صوبہ کے سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر مدد کریں۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ میری تعیناتی کی منظوری بارہ ربیع الاول کو دی گئی جبکہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ مجھے اس مبارک مہینہ بطور گورنر سندھ نامزد کیا گیا۔