عثمان ڈار نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر کو عوام بتائے گی کہ وہ نظام کے ساتھ ہیں یا عمران کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ توہین مذہب، توشہ خانہ اور اب ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ، پورا ریاستی نظام اس وقت عمران خان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی تیاری میں لگا دیا گیا ہے۔
توہین مذہب، دہشت گردی،توشہ خانہ اور اب ممنوعہ فنڈنگ کا مقدمہ، پورا ریاستی نظام اس وقت عمران خان کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی تیاری میں لگا دیا گیا ہے۔ مقصد صرف عمران کو سسٹم سے باہر رکھنے کا منصوبہ مکمل کرنا ہے۔ 16 اکتوبر کو عوام بتائے گی کہ وہ نظام کے ساتھ ہیں یا عمران کے ساتھ!
— Usman Dar (@UdarOfficial) October 11, 2022
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے مزید کہا کہ اس سب کا مقصد کسی نہ کسی طرح عمران خان کو سسٹم سے باہر رکھنے کا منصوبہ مکمل کرنا ہے جبکہ 16 اکتوبر کو عوام بتائے گی کہ وہ نظام کے ساتھ ہیں یا عمران کے ساتھ ہیں۔