سولرائزیشن کے منصوبوں سے شہریوں کو ریلیف ملے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تھرکول اور سولرائزیشن کے منصوبوں سے شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہمارے درآمدی بل میں توانائی کی درآمدات سب سے بڑی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان توانائی کی درآمدات پر بھاری انحصار کے ذریعے اپنی اقتصادی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا جس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ تھر کے کوئلے کے بڑے ذخائر مواقع کی ایک عظیم کھڑکی پیش کرتے ہیں اور وہ ہمارے ایجنڈے میں سرفہرست ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت بجلی پیدا کرنے کے لیے تھرکول اور سولرائزیشن کے منصوبوں پرکام کر رہی ہے، اس سے بجلی کی قیمت میں خاطر خواہ کمی آئے گی اور شہریوں کو ریلیف ملے گا۔

Best Car Accident Lawyer