سندھ ہائی کورٹ؛ کےالیکٹرک کیخلاف آئینی درخواست پرنیپرا اورکے الیکٹرک کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ نے حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پرنیپرا اورکے الیکٹرک کو نوٹس جاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں فیول چارجز اور ٹیکس کی مد میں بھاری چارجز کی وصولی کے معاملے پرامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کی کے الیکٹرک کے خلاف آئینی درخواست  کی سماعت ہوئی۔

سندھ ہائی کورٹ نے حافظ نعیم الرحمان کی درخواست پرنیپرا اور کے الیکٹرک کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کے الیکٹرک اور دیگر سے نو ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔

ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ کے الیکٹرک کو اوور بلنگ اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز وصولی سے روکا جائے۔ بجلی کے بلوں میں سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس، ٹی وی لائسنس فیس اور دیگر چارجز وصول کرنے سے روکا جائے۔

امیرجماعت اسلامی کی جانب سے ایڈووکیٹ عثمان فاروق درخواست مں عدالت سے یہ بھی استدعا کی کہ کے الیکٹرک کے اکاؤنٹس کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

Best Car Accident Lawyer