ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ہر ممکن مدد کررہی ہے۔
مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ممتاز حسن روڈ اور حسرت موہانی روڈ کی از سر نو تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں سڑکوں کی تعمیر پر 62.797 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ حکومت سندھ بلدیہ عظمیٰ کراچی ہرممکن مدد کررہی ہے، یہ دو نوں سڑکیں نو ماہ کی مدت میں مکمل کی جائیں گی۔
‘بارشوں کے بعد سڑکوں کی دوبارہ تعمیر کا کام جاری ہے’
ترجمان حکومت سندھ کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد کراچی میں سڑکوں کی تعمیر ا ور کارپیٹنگ کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، کراچی کے ساتوں اضلاع میں جو سڑکیں برساتی پانی کی وجہ سے ٹوٹ گئی تھیں انہیں تعمیر کیا جا رہا ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ ساتھ اسٹریٹ لائٹس کی فراہمی، ڈرینج سسٹم کی بہتری اور نالے بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
‘دونوں سڑکیں شہر کے انتہائی مصروف علاقے میں واقع ہے’
انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات مائی کولاچی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس روشن کر دی گئی ہیں۔ دونوں سڑکیں شہر کے انتہائی مصروف علاقے میں واقع ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ اگست میں 1150ملی میٹربارش ہوئی، کراچی کو بارش کے باوجود بند نہیں کیا گیا چلنے دیا گیا، اداروں نے کراچی کی تمام سڑکوں سے پانی نکالنے میں مدد کی۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا استعفیٰ دینے کا اعلان
چند ہفتے قبل مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹرکراچی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ پریس کانفرنس کے بعد استعفیٰ وزیراعلیٰ سندھ کو بھیج دوں گا، میں اپنے اس عہدے پر مزید نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ایڈمنسٹریٹر بننے پر منافقین ناخوش تھے، کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہیں کہ کام کیوں ہورہا ہے۔
‘کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی ترقی کرے’
انکا کہنا تھا کہ میں نے بلدیہ عظمیٰ کےنظام کو بدلنے کی کوشش کی، دن دیکھانہ رات، ہمیشہ کام کیا، کے ایم سی کی آمدنی 16کروڑ سے بڑھا کرسوا 3ارب روپے کررہا تھا، کےایم سی ٹیکس کراچی کی بہتری کیلئے تھا، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ کراچی ترقی کرے۔
مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر سے کچرا اٹھانے کا کام ڈی ایم سیزکا تھا، آج سندھ حکومت کے تعاون سے کچرا اٹھایا جارہا ہے۔