سائفر وزیر اعظم ہاؤس سے غائب کیوں ہے؟ اسحاق ڈار

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سائفر وزیر اعظم ہاؤس سے غائب کیوں ہے؟

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ن لیگی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے، عمران خان نے مہم چلائی کہ انہیں سازش کر کے نکالا گیا، انہوں نے سائفر کا بھی سہارا لیا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سائفر خفیہ دستاویز ہوتا ہے جسے عام نہیں کر سکتے، آڈیو لیک نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا، آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب خلاف ورزیوں کا ذمہ دار عمران خان ہے، عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے، عمران خان سے پوچھنا چاہیے کہ اس نے ملک کو تنزلی کا شکار کیوں کیا؟

انہوں نے کہا کہ کسی ملک میں معیشت کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوتی، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس وقت وہ سائفر غائب ہو گیا ہے، عمران خان نے سائفر کا سہارا لیا اور کہانی بنائی، سائفر کا معاملہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت آگے لے جائیں گے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ سابق پرنسپل سیکریٹری کہہ رہے ہیں میں نے سائفر عمران خان کو دیدیا تھا، ثابت ہو گیا ہے کہ سازش اپوزیشن نے نہیں انہوں نے خود کی تھی، سب تانے بانے کھل چکے ہیں، اس معاملے پر کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس ہو چکے ہیں، یہ چھوڑ دینے والا معاملہ نہیں ہے، جو بھی ذمہ دار ہے اسے سزا ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا کسی ملک کا نام نہیں لینا، 4 سال کا گند اور تباہی 4،5 مہینے میں صاف نہیں ہو سکتا تھی، شہباز شریف اور ان کی ٹیم نے دن رات ایک کر دیا، اب میں بھی اس ٹیم میں شامل ہوں، ہم اس تباہی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے بعد اسے ریورس کرینگے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 دنوں میں کرنسی بہتر ہونا شروع ہو گئی ہے، ہم نے کل رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر عوام کو ریلیف دیا، ہم نے پوری کوشش کی کہ عوام کو جتنا ریلیف دے سکیں دیں، کچھ چیزیں مجھے ورثے میں ملی ہیں۔

Best Car Accident Lawyer