ریل غریب کی سواری نہ رہی ، وزیرریلوے نے خاموشی کیساتھ کرایوں میں50فیصد بڑا اضافہ کردیا

اسلام آباد(محمداویس)ریل غریب کی سواری نہ رہی، وزیرریلوے نے خاموشی کیساتھ کرایوں میں بڑا ضافہ کردیا۔

پیٹرول سستا اور ریلوے کرایوں میں 50فیصد اضافہ پر مسافر بلبلا اٹھے ،وزیرریلوے سعد رفیق نے ایک ماہ سے سیلاب کی وجہ سے بند ریلوے کے خسارے کا سارا بوجھ غریب مسافروں پر ڈال دیا۔

بول نیوز اسلام آباد کے کانٹینٹ سیل کے مطابق ریلوے آپریشن بحال ہوتے ہی مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 50فیصد اضافہ کردیا گیا۔

بحال ہونے والی ٹرنیوں کے کرایوں میں بھی 40سے50فیصد اضافے کا انکشاف ہواہے کرایوں کا اطلاق 2اکتوبر سے ہوگیاہے۔

دستاویزات کے مطابق ریلوے اکانومی کلاس میں کم سے کم کرایہ 100روپے سے بڑھا کر 150روپے کردیا گیا جبکہ خیبر میل کالاہور سے کراچی اکانومی کلاس کاکرایہ 1850سے بڑھاکر 3000 کردیاگیا، اسی طرح فی ٹکٹ  لاہور سے کراچی کرائے میں بھی 1150روپے کا بڑا اضافہ کردیا گیا۔

ریلوے نے پشاور سے کراچی رحمان بابا اکانومی کلاس کاکرایہ1950 سے 3ہزار روپے کردیا جس کی وجہ سے پشاور سے کراچی رحمان بابا ٹرین کے کرائے میں 1050روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے۔

رحمان بابا ایکسپریس کافیصل آباد سے کراچی اکانومی کلاس کاکرایہ 1700سے بڑھ کر 3 ہزار ہوگیا جبکہ رحمان بابا ایکسپریس بزنس کلاس فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 5050 روپے سے 9 ہزار کردیا گیا ہے۔

کراچی ایکسپریس ،قراقرم ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کالاہور ، کراچی اکانومی کلا س کرایہ  3000روپے مقرر کردیا گیا،اس سے پہلے کراچی ،قراقرم اور پاک نزنس ایکسپریس کا لاہور سے کراچی کے لیے پرانا اکانومی کلاس کا کرایہ1700روپے تھا۔

کراچی اور پاک نزنس ایکسپریس کالاہور سے کراچی کے لیے اے سی سٹنڈرڈ کا کرایہ 5000روپے فکس کردیا جبکہ کراچی اور پاک نزنس ایکسپریس کالاہور سے کراچی کے لیے اے سی سٹنڈرڈ کا پراناکرایہ4250روپے تھا۔

کراچی ،قراقرم اور پاک نزنس ایکسپریس کالاہور سے کراچی کے لیے اے سی بزنس کا کرایہ  7000روپے فکس کردیا جبکہ کراچی ، قراقرم اور پاک نزنس ایکسپریس کالاہور سے کراچی کے لیے اے سی بزنس کا پراناکرایہ 4950روپے تھا۔

کراچی ایکسپریس کالاہور سے کراچی کے لیے اے سی سلیپرکا کرایہ 9000روپے فکس کردیا جبکہ کراچی ایکسپریس کالاہور سے کراچی کے لیے اے سی سلیپرکا  پرانا کرایہ7900روپے تھا۔

Best Car Accident Lawyer