رجیم چینج آپریشن میں سازش کے تحت حکومت گرائی گئی، اسد عمر

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کو رجیم چینج آپریشن میں سازش کے تحت گرایا گیا اور یہ آپریشن سیکڑوں اربوں کی چوری بچانے کیلئے کیا گیا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کوختم کرناسیاستدانوں کاکام ہے لیکن ملکی جمہوریت میں سیاستدانوں کاکوئی کردارنہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت123سیٹوں پرانتخابات کرانےسےخوفزدہ ہے اس لئے سازش کے تحت پی ٹی آئی کے چند استعفے منظور کیے جارہے ہیں جبکہ استعفوں کے معاملے پر آڈیو لیکس سامنے آئی ہے جس میں من پسندافراد کے استعفے قبول کرنے کی بات ہورہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ استعفوں سے متعلق سیاسی فیصلے کیخلاف درخواست دائر کررہے ہیں کہ تمام 123 استعفوں کو اکٹھا منظور کیا جائے کیونکہ قاسم سوری نے پی ٹی آئی کے تمام ارکان کے استعفے منظور کیے تھے، امید ہے ہائیکورٹ استعفوں کے معاملے پر جلد فیصلہ کریگی۔

انہوں نے کہا کہ مراسلے کے بعد عمران خان نے پارٹی سے مشورہ کیا اور پوچھا کیا ہمیں موجودہ اسمبلی میں رہنا چاہیے، پارٹی مشاورت کے بعد تمام ارکان نے استعفے دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسد عمر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن ریاستی ادارہ نہیں پی ڈی ایم کی حلیف جماعت بن چکا ہے جس نے سیاسی جماعتوں کی سفارشات پرعمل کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات دوبارہ ملتوی کرنےکی باتیں ہورہی ہیں جس کے لئے پولیس کی کمی کابہانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے دور حکومت میں عمران خان نےاقوام متحدہ میں توہین رسالت کامسئلہ اٹھایا اور دنیا بھرمیں مسلمانوں کا مقدمہ لڑا جبکہ ایکسپورٹس میں اتنا اضافہ ہوا جتنا انکے 10 سالہ دورمیں نہیں ہوا، صنعتیں 10 فیصد سے زائد ترقی کررہی تھیں، فصلوں کی ریکارڈ پیداوار، ترسیلات زرمیں ریکارڈ اضافہ ہوا، پاکستان 2 سال لگاتار 6 فیصد گروتھ کررہا تھا اور 6 ماہ قبل پاکستان کی دنیا بھرمیں پذیرائی ہورہی تھی۔

Best Car Accident Lawyer