وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دلی کا راستہ سری نگر سے جائے گا، بھارت مقبوضہ کشمیر سے متعلق اقدامات واپس لے، تب ہی اُس سے بات ہوسکتی ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پاکستان عنقریب افغان لیڈرشپ کے اہم لوگوں کو اسلام آباد دعوت دے رہا ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان لیڈر شپ کو دعوت دینے کی وجہ یہ ہے کہ مل بیٹھ کر افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں کردار ادا کرسکیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ افغانستان میں امن و سلامتی ہوگا تو ہمارے مقاصد آگے بڑھیں گے۔