خواتین کو عملی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے، پرویز الہٰی

پرویز الہٰی نےکہا ہے کہ خواتین کو عملی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خواتین ارکان اسمبلی کی سیاسی خدمات کی قدر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں خواتین ارکان اسمبلی سے مشاورت کو اہمیت دیں گے۔

چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ارکان اسمبلی نے قابل قدر کردار ادا کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح وبہبود کو ہمیشہ مقدم سمجھا ہے، خواتین کو عملی میدان میں یکساں مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جدوجہد میں خواتین ہراول دستے کا کردارادا کررہی ہیں، خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے خاتون ایم پی اے کی طرف سے سوہاوا میں ڈیم کی تجویز پر فوری رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے گزشتہ روز خواتین ایم پی ایز کی ملاقات ہوئی تھی جس میں خواتین ارکان پنجاب اسمبلی نے عوامی فلاح و بہبود کیلئے تجاویز پیش کیں جس پر پرویز الہٰی نے قابل عمل تجاویز پرعملدرآمد کی یقین دہانی کروائی۔

 فردوس ریحانہ، مسرت جمشید چیمہ، فرحت فاروق، ثانیہ کامران، فرح آغا، ثمینہ خاور اور سبرینا جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Best Car Accident Lawyer