حکومت کی گاڑیوں کی قیمت کے تعین کیلئے کوئی میکنزم موجود نہ ہونے کا انکشاف

پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے، حکومت کی گاڑیوں کی قیمت کے تعین کے لئے کوئی میکنزم موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق حکومت کی جانب سے قیمتیں ریگولیٹ کرنے کے لئے بھی کوئی نظام موجود نہیں۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ وزارت صنعت و پیداوار اور انجینرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کا گاڑیوں سے متعلق پالیسی میں کردار محدود ہے جبکہ ای ڈی بی صرف مینوفیکچرنگ سرٹیفکیٹ جاری کرنے تک محدود ہے۔

دستاویز کے مطابق حکومت کا کبھی آٹوسیکٹر کی قیمتوں کو مقرر کی پالیسی بنانے کا ارادہ نہیں کیا، حکومت کی مقابلے کے ذریعے آٹو انڈسٹری کو پرموٹ کرنے کی پالیسی رہی ہے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ گاڑیوں کی قیمت کا تعین میں مختلف عناصر دیکھے جاتے ہیں جن میں ڈالر کی قدر، فرائیٹ کاسٹ سمیت دیگر عناصر شامل ہیں۔

معروف کار کمپنی کا گاڑیوں کی قیمتوں سے متعلق انتہائی اہم فیصلہ

 دن بدن ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ہوتی جا رہی ہے اور اشیائے خورو نوش سمیت موٹر کار کمپنوں نے چند روز قبل قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈائی نشاط موٹر پرائیویٹ لمیٹڈ  اگلے ماہ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کررہی ہے لیکن ابتک کمپنی نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان نہیں دیا ہے۔

اس کے علاوہ کمپنی نے اٹلانٹا 1.5 کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا لیکن آنے والے دنوں میں قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی ان صارفین کو پرانی قیمت پر ہی گاڑی فروخت کرے گی جنہوں نے یکم اکتوبر سے پہلے پوری قیمت ادا کر دی ہو گی۔

Best Car Accident Lawyer