حکومت معیشت کو پائیدار بنانے کے لیے پرعزم ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت معیشت کو پائیدار اور جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بنہاسین اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

اس دوران ناجی بنہاسین نے وزیر خزانہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پاکستان کے لیے عالمی بینک کے موجودہ پروگراموں اور مستقبل میں تعاون کے بارے میں آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ حکومت مسائل کے حل اور ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے مختلف منصوبوں میں عالمی بینک کی اعانت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ملک کی ادارہ جاتی اصلاحات اور اقتصادی ترقی کے لیے عالمی بینک کی مدد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی کارروائیوں کے لیے مالی اعانت کرے گا، بینک موجودہ منصوبوں سے 2 ارب ڈالر کے فنڈز مختص کر رہا ہے، ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اس سال تقریباً 1.5 بلین ڈالر کے فنڈز دیئے جائیں گے۔

Best Car Accident Lawyer