وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کی فرانس کی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹیوں کے سربراہوں سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاکستان سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حنا ربانی کھر نے فرانسیسی سینیٹ کے خارجہ امور، دفاع اور مسلح افواج کے کمیشن کے صدر کرسچن کیمبون سے ملاقات کی جبکہ وزیر مملکت نے فرانسیسی قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی کے صدر جین لوئس بورلانگس سے بھی ملاقات کی۔
حنا ربانی کھر کی یہ فرانسیسی رہنماؤں سے یہ ملاقاتیں فرانسیسی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہوئیں، حنا ربانی کھر کی یہ فرانسیسی رہنماؤں سے یہ ملاقاتیں فرانسیسی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں ہوئیں۔
حنا ربانی کھر نے دونوں کمیٹیوں کے صدر کو پارلیمانی رابطوں اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
دوسری جانب وزیر مملکت کے ساتھ ملاقات کے لیے فرانسیسی دانشوروں کے ایک گروپ، تھنک ٹینکس کے ارکان اور اسکالرز کے ساتھ ایک گول میز کانفرنس کا بھی انعقاد کیا گیا۔
حنا ربانی کھر نے گول میز کانفرنس کے شرکا کو اہم قومی، علاقائی اور عالمی معاملات پر پاکستان کے نقطہ نظر سے آگاہ کیا جبکہ گول میز کانفرنس میں شرکاء کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر بھی گہرائی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔