پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی کیلئے عوام تیاری کر لیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے لکھا کہ حقیقی آزادی کیلئے عوام اب تیاری کر لیں۔
حقیقی آزادی کیلئے عوام اب تیاری کر کیں، پاکستان کا مستقبل ایک آزاد جمہوری ملک کا ہے یا ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا حقوق سے نابلد فاشسٹ مستقبل کرپٹ حکمران ہمارا مقدر رہیں گے؟ یہ فیصلہ اب آپ نے کرنا ہے لاکھوں لوگ سڑک پر نکلیں اور نظام بدلیں #حقیقی_آزادی_مارچ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 1, 2022
جاری کردہ ٹوئٹ میں فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ عوام فیصلہ کرلیں کہ پاکستان کا مستقبل ایک آزاد جمہوری ملک کا ہے یا ایک بوسیدہ نظام میں جکڑا ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں لوگ سڑک پر نکلیں اور نظام بدلیں۔