حقیقی آزادی مارچ میں اب بس چند دن باقی ہیں، فیصل جاوید

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی مارچ میں اب بس چند دن باقی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں فیصل جاوید نے کہا کہ مردان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوا، یہ تبدیلی نہیں-انقلاب آرہا ہے۔

فیصل جاوید نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ میں بس چند دن باقی ہیں، سب کو کپتان کی کال کا انتظار ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کے ایکسپورٹ ہونے کا وقت آگیا ہے، ہمارا اللّٰہ پر ایمان ہے کہ مشکلات سے نکلے گا پاکستان۔

Best Car Accident Lawyer