جج دھمکی کیس، عمران خان نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی

خاتون جج کو دھمکی دینے سے متعلق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد کی عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے وارنٹِ گرفتاری کے معاملے پر عدالت چھٹی کے روز بھی کھل گئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

Best Car Accident Lawyer