وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ جب تک سیاسی استحکام نہیں آتا جب تک معاشی استحکام بھی نہیں آسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عمر سرفراز چیمہ نے راولپنڈی پریس کلب میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم میں ڈاکووں کا ٹولہ مسلط ہے جنہوں نے پہلے دن سے ملکی معیشت کو نشانہ بنایا ہوا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے پاس مخلص ایماندار قیادت تھی جس میں کسان اور عام انسان کو ریلیف مل رہا تھا اور عوام کو کامیاب جوان،صحت کارڈ کے زریعے ریلیف مل رہا تھا ۔
انہوں نے مزید کہا کہپی ڈی ایم کے ٹولے نے وفاق میں جمہوری حکومت کے خلاف سازش کی لیکن آج قوم عمران خان پر امید رکھتی ہے ۔
عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ کل عمران خان پر جھوٹا دہشتگردی کا پرچہ کاٹا گیا ، ہماری امید ہے اعلیٰ عدلیہ اس پرچے کو خارج کریگی کیونکہقانون توڑنے والے کی سزا کا تعین عدالت نے کرنا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہعدالتی احکامات کے باوجود شہباز گل پر جسمانی ذہنی تشدد کیا گیا اور دو روز کیلئے شہباز گل کو پولیس کسٹڈی میں دینے کا مقصد مرضی کا بیان لینا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ وفاقی حکومت اداروں کو اپنے ذاتی ملازموں کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن ہمارے لیڈر عمران خان اور نہ ہی ہماری انتقامی کارروائی کی سوچ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان مخلص محب وطن لیڈر ہیں جن کیساتھ پوری قوم کھڑی ہے ۔